غیب کا جاننے والا وہی ہے ، سو وہ اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا ہاں ، مگر اپنے کسی برگزیدہ پیغمبر کو ( سورہ جن 26

، اور اللہ تعالٰی ایسے امور غیبیہ پر تم کو مطلع نہیں کرتے لیکن ہاں جس کو خود چاہیں اور وہ اللہ تعالٰی کے پیغمبر ہیں ، اُن کو منتخب فرمالیتے ہیں ۔ (سورہ آل عمران 179... See More )
پھر یہی نہیں کہ صرف یہ بات کہی گئی ہو اور علم غیب عطا نہ کیا گیا ہو ، نہیں نہیں ، اللہ تعالٰی نے اپنے برگزیدہ پیغمبروں کو یہ علم عطا بھی فرمایا جس کا قرآن حکیم میں تفصیل سے ذکر ہے ، مثلاً یہ آیات ملاحظہ فرمائیں :
1، اور علم دے دیا اللہ تعالٰٰی نے آدم کو سب چیزوں کے اسماء کا پھر وہ چیزیں فرشتوں کے رُوبرو کردیں ( سورہ بقرہ 31 )
2، حضرت داؤد علیہ السلام کے لئے فرمایا:
اور جو بھی منظور ہوا ان کو تعلیم فرمایا ( سورہ بقرہ 251)
3، حضرت سلیمان علیہ السلام نےاس علم غیب کا یوں ذکر فرمایا :
اے لوگو ! ہم کو پرندوں کی بولی کی تعلیم کی گئی ہے اور ہم کو ہر قسم کی چیزیں دی گئی ہیں (سورہ نمل 16 )
4، حضرت لوط علیہ السلام کے لئے فرمایا :
اور لوط کو ہم نے حکمت اور علم عطا فرمایا ( سورہ انبیاء 74 ایضاً )
5، حضرت یعقوب علیہ السلام کے لئے فرمایا :
اور وہ بلاشبہ بڑے عالم تھے بایں وجہ کہ ہم نے ان کو علم دیا تھا لیکن اکثر اس کا علم نہیں رکھتے ( سورہ یوسف 68 )
6، حضرت یعقوب علیہ السلام نے خود بھی اپنے بیٹوں کے سامنے اس عطائے ربّانی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا :
کیوں ، میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ اللہ کی باتوں کو جتنا میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے ( سورہ یوسف 96 )
7، حضرت یوسف علیہ السلام کے لئے فرمایا :
اور جب وہ اپنی جوانی کو پہنچے ہم نے ان کو حکمت اور علم عطا فرمایا ( سورہ یوسف 22 ایضاً)
8، اور حضرت موسٰی علیہ السلام کے لئے فرمایا :
اور جب اپنی بھری جوانی کو پہنچے اور درست ہوگئے ،ہم نے ان کو حکمت اور علم عطا فرمایا (سورہ قصص 14 ایضاً)
9، اور حضرت خضر علیہ السلام کے لئے فرمایا :
انھوں نے ہمارے بندوں میں سے ایک بندے کو پایا جن کو ہم نے اپنی خاص رحمت دی تھی اور ہم نے ان کو اپنے پاس سے خاص طور کا علم سکھایا تھا ( سورہ کھف 65 ایضاً)
ان آیات سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالٰی نے اپنے برگزیدہ نبیوں کو ‘‘علم غیب ‘‘ عطا فرمایا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان حضرات قدسیہ نے کبھی کبھی اس علم کا اظہار بھی فرمایا جیسا کہ قرآن کریم میں حضرت عیسٰی علیہ السلام اپنے پیروکاروں سے یہ ارشاد فرما رہے ہیں :
10، اور میں تم کو بتلا دیتا ہوں جو کچھ اپنے گھروں میں کھاتے ہو اور جو رکھ آتے ہو ( سورہ آل عمران 49)
یعنی جس جس نے جو کچھ اپنے گھر میں کھایا اور جو کچھ گھر میں رکھا سب آپ کی نظر میں تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت یوسف علیہ السلام قید خانے میں قیدیوں کو خواب کی تعبیر بتانے سے پہلے فرما رہے ہیں :
11، جو کھانا تمھارے پاس آتا ہے جو کہ تم کو کھانے کے لئے ملتا ہے میں اس کے آنے سے پہلے اس کی حقیقت تم کو بتلا دیتا ہوں ، یہ بتلا دینا اس علم کی بدولت ہے جو مجھ کو میرے رب نے تعلیم فرمایا ہے ( سورہ یوسف 37
ان آیات سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالٰی نے اپنے برگزیدہ رسولوں کو علم غیب عطا فرمایا ہے ، اس عطائے خاص سے انکار ، قرآن سے انکار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ علم کوئی معمولی علم نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بڑے اہتمام اور تیاری کے بعد عطا فرمایا جاتا ہے اور جس کو عطا فرمایا جاتا ہے اس کے آگے اور پیچھے فرشتوں کے پہرے لگا دیے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ارشاد فرماتا ہے ۔
سو وہ اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا ، ہاں ،مگر اپنے کسی برگزیدہ پیغمبر کو تو ، اس (پیغمبر) کے آگے اور پیچھے محافظ (فرشتے) بھیج دیتا ہے ۔(سورہ جن26، )۔
بے شک جس کو یہ علم عطا کیا گیا اس کو بہت کچھ عطا کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تمام انبیاء کرام علیہم السلام کو یکساں ‘‘علم غیب ‘‘ حاصل نہیں بلکہ جس طرح انبیاء و رسل میں درجات (سورہ بقرہ 253) ہیں اس طرح علم غیب بھی درجہ بدرجہ عطا کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔قرآن حکیم سے اس کی تصدیق ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت موسٰی علیہ السلام اور حضرت خضر علیہ السلام سے ملاقات ہوئی اور حضرت موسٰٰی علیہ السلام نے وہ علم غیب سیکھنے کی درخواست کی جو اللہ نے اُن کو عطا فرمایا تھا ، حضرت خضر علیہ السلام نے درخواست منظور کی مگر یہ ھدایت فرمائی کہ دیکھتے جانا ، بولنا نہیں ،جب تک میں نہ بولوں ( سورہ کھف 70) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔حضرت خضر علیہ السلام جو کچھ کرتے گئے ،حضرت موسٰٰی علیہ السلام نہ سمجھ سکے ،آخر رہا نہ گیا ،پوچھ لیا ،حضرت خضر علیہ السلام نے راز سے پردہ اٹھا دیا مگر پھر حضرت موسٰٰی علیہ السلام کو ساتھ نہ رکھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ پوری تفصیل قرآن حکیم میں موجود ہے(سورہ کھف 65، 82۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس واقعہ سے اندازہ ہوتا ہے کہ تمام انبیاء کو یکساں ‘‘علم غیب ‘‘ نہیں دیاگیا

0 comments:

Post a Comment