غیراللہ سے مدد طلب کرنا

[QUOTE=Madani;65149]
بسم اللہ الرحمن الرحیم

راناصاحب تمام اہلسنت والجماعت کا یہ متفقہ عقیدہ ہے کہ مافوق الاسباب امور غیر عادیہ میں کسی کو مشکل کشا حاجت روا مدد گار و معین یا کسی ذات کو مختار کل سمجھنا شرک ہے ۔اور امور عادیہ میں کسی سے مدد طلب کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں جیسے کسی سے پانی یا قرض یا کھانا وغیرہ کوئی اور چیز طلب کرلی۔
حاجت روا ،مشکل کشا،دستگیر کے الفاظ اپنے مدلول حقیقی کے اعتبار سے نہ تو بذات خود شرکیہ ہیں نہ ان میں شرک والا معنی پایا جاتا ہے مثلا حاجت روا کا معنی ہے مطلقا کسی کی کوئی حاجت ضرورت پورا کردینا مشکل کشا کسی کی کوئی مشکل حل کردینا دستگیر مدد کرنا وغیرہ وغیرہ مگر چونکہ ہمارے ہاں برصغیر میں شیعہ اور بریلوی حضرات ان الفاظ کو ایسے مفہوم و مدلول پر استعمال کرنا شروع کردیا جو صراحة شرک ہیں اس لئے ہم اللہ کے سوا کسی اور ہستی پر ان الفاظ کے اطلاق کو درست نہیں سمجھتے چنانچہ جب کوئی بریلوی کسی پیر یا ولی یا غوث کو مشکل کشا کہتا ہے تو اس کا یہ عقیدہ ہوتا ہے کہ وہ ہستی عالم الغیب،حاضر و ناظر ،اور مختار کل سمجھتا ہے ۔اور یہ شرک بلکہ کفر ہے ۔غرض شرک ان الفاظ میں نہیں بلکہ ان الفاظ کو جو عوارض لاحق ہوگئے ہیں اس کی وجہ سے ہے۔

[/QUOTE]
السلام علیکم  
محترم جناب
سب سے پہلے تو میں آپ سے معازرت خواہ ہوں ک جب آپ نے جواب دیا تو میں مصروف ہو گیا ظاہر ہے  دنیا آزمائشوں کا گڑھ ہے اس لیے میں صحیح وقت پر پوسٹ نا کر سکا
اب آتے ہیں ٹاپک کی طرف  سب سے پہلے تو میں آپ کو بتا دوں  کہ آپ نے جتنی بھی باتیں کی
ان میں سے کسی ایک کا بھی حوالہ نہیں دیا مثلاً سب سے پہلے آپ نے کہا کے  بریلوی  حضرات  جب کسی سے مدد مانگتے ہیں تو اسے  عالم الغیب ، مختار کل  یا  حاظر و ناظر کہتے ہیں  تو کیا آپ نے اتنے اہم  اختلاف پر حوالہ دیا یہ بس سر سے بات گھمادی  ؟
آپ کا جواب میں لکھا ہے کہ 
آپ بھی غیراللہ سے مدد مانگنے کے حق میں ہیں یعنی اختلاف صرف عالم الغیب ، مختار کل  یا  حاظر و ناظر
کے ہونے یا نا ہونے پر ہے تو اب میں اس کی بھی وضاحت کر دیتا ہوں

عالم الغیب؟؟؟
میں نے اپنی زندگی میں آج تک کسی بریلوی مولانا سے یہ نہیں سنا کہ کسی نے  حضور
کو عالم الغیب کہا ہو  اب آپ نے الزام لگایا ہے تو  حوالہ پیش کریں  
علم غیب
    غیب کا جاننے والا وہی ہے ، سو وہ اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا ہاں ، مگر اپنے کسی برگزیدہ پیغمبر کو  (سورہ جن 26)
بس اس آیت ک مطابق ہمارا  آپ‌
کے علم غیب  کے بارے میں عقیدہ ہے

مختار کل؟؟؟
عالم الغیب  کی طرح  یہ بھی آپ نے الزام ہے لگایا  ہے  یا  آپ ا ہل سنت سے   تعصب  میں اتنا اگے جا چکے ہیں  ْ۔۔۔۔
اس پر میں  آیت الکرسی  کا  حوالہ پیش کرتا ہوں
کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر کسی کی سفارش کر سکے ؟  (سورہ بقرہ 255 )
اب ہمارہ عقیدہ ہے کی  آپ
کو اللہ تعالیٰ نے اجازت دی ہے  جیسے یہ
حدیث میں ہے کہ
ایک شخص آپ
کے پاس آیا  اور کہا میں صرف دو نمازیں ہی پڑھوں گا پھر اسلام قبول کروں گا  آپ نے نے کہا  ٹھیک ہے تو 2 نمازیں ہی پڑھ لینا تو اس نے اسلام قبول کر لیا  (مشکوٰة )
اب اپ بتایں ایک اللہ کی طرف سے فرض عبادت میں آپ
نے رعایت عطا کردی   یا  آ پ جانتے تھے یہ بعد میں 5 نمازیں پڑھنا شروع کر دیگا
 میں آپ سے ڈیمانڈ کرتا ہوں ک اگر کسی بریلوی مولانا نے آپ
کو مختار کل یا عالم الغیب کہا ہے تو حوالہ پیش کریں  ؟؟

حاظر ناظر 
حاظر کا معنی  :   موجود، جو سامنے ہو
ناظر کا معنی : دیکھنے والا، مشاہدہ کرنے والا، نظر ڈالنے والا
اب ہمارہ یہ عقیدہ ہے کہ  آپ ۖ اپنی قبر مبارک میں  حاظر ہیں   اور  پورے جہان پر ناظر ہیں   یعنی پورے جہان کو دیکھ رہے ہیں یا دیکھ سکتے ہیں
آپ ۖ کے ناظر ہونے کے بارے میں صحیح بخاری کی ایک حدیث  پیش کرتا ہوں 
آپ ۖ نے  فرمایا میں تمہارپیش رو ہوں اور تمہارہ گواہ ہوں اور خدا کی قسم میں اس وقت  حوض جام کوثر کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں
(بخاری کتاب الحوض جلد ٢ صفحہ 978
)

قیامت تو ابھی قائم بھی نہیں ہوئی لیکن آپۖ  ناظر تھےیا
 قیامت پر تو کیا اس جہان پر ناظر نہیں ہو سکتے  ؟؟
دوسرا  معراج  کا  واقعہ تو آپ کو بھے پتہ ہو گا کے تمام انبیاء وصال کے بعد مسجد اقصیٰ میں حاظر تھے اور آسمانوں پر بھے حاظر تھے لیکن  آپ کو صر ف آپ ۖ کے حاظرو ناظر  ہونے پر ہی اعتراض ہے  تو کیا جواب ہے آپ کا  ؟ 
اور قرآن میں  آپ ۖ کو شاہد کہا گیا ہے اس ک بارے میں آپ کا کیا جواب ہے  ؟؟

[QUOTE]اسی طرح سمجھیں کہ جب آپ کسی کو مختار کل مان کر مشکل کشا کہیں گے تو ممنو ع اور اگر ایسا نہیں تو جائز ۔ہمارے بھائی نے اسی معنی کو کفر کہا جو آپ سمجھتے ہیں یعنی جس معنی میں آپ اولیاءاللہ سے مد د طلب کرتے ہیں وہ شرک ہے اس معنی میں مدد صرف اللہ کرتا ہے ۔[/QUOTE]

آپ نے کہا  غیر اللہ سے مدد مانگ سکتے ہیں لیکن مدد مانگنے والے کا یہ عقیدہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ ۖ عالم الغیب ، مختار کل  یا  حاظر و ناظرہیں  تو آپ اس بات کو اپنے کسی فتوے سے ثابت کریں  یہ کسی معتبر دیوبندی مولانا سے ہی ثابر کر دیں جس نے غیر اللہ سے مدد مانگنے کے ساتھ یہ  3  شرائط لگائی ہوں  ؟؟؟؟؟

 پھر آپ نے کہا کے فرشتوں سے آپ ۖ نے مدد مانگی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو مدد ک لیے بھیجا
لیکن  آپ کے مولانا زکریا صاحب تو ڈائریکٹ  آپ ۖ سے مدد مانگ رہے ہیں جس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں



 

0 comments:

Post a Comment